چینی وزیر خارجہ کا عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دینے میں وسیع تر شرکت پر زور

چین، چینی صدر شی جن پھنگ دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ چائنیز پیپلزایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ کے 70 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ کانفر نس اور چائنہ انٹر نیشنل فر ینڈ شپ کانفرنس میں شریک غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے دوراندیش افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے درمیان دوستی کو فروغ دیں اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں بھرپور حصہ لیں۔
چین کے وزیرخارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے بیجنگ میں چائنہ انٹرنیشنل فرینڈشپ کانفرنس اور دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کے لئے چا ئنیز پیپلز ایسوسی ایشن کے 70 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ استقبالیہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کے لوگ عالمی امن کے تحفظ، ترقی اور عالمگیر خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔
وانگ یی نے تبادلوں کو مستحکم بنانے اور تہذیبوں کے درمیان باہمی تعلیم کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے تمام ملکوں کے عوام کی خواہش پوری کرنے پر بھی زور دیا ۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین دنیا بھر کے انصاف کے پیروکاروں، امن پسند وں اور بہتر مستقبل کی خاطر ترقی کے لئے پرعزم تمام افراد کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں