کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے حکام کے درمیان مذاکرات کا انعقاد

چین،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن کائی چھی دیاؤ یو تائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  لوانگ کووانگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کائی چھی نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن   لوانگ کووانگ سے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن کائی چھی نے کہا ہے کہ مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ ویتنام معاشرے کے قیام کے حوالے سے دونوں پارٹیوں اور ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اہم اتفاق رائے نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا راستہ طے کیا ہے۔ چین اہم اتفاق رائے کے نفاذ کے فروغ کے لئے ویتنام کے ساتھ عملی اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

کائی چھی نے کہا کہ چین سوشلزم کے مقصد کے لئے وسیع امکانات پیدا کرنے کی غرض سے ویتنام کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کواعلیٰ سطح کے تبادلے اور باہمی سیاسی اعتماد میں اضافے، نظریاتی شعبوں میں روابط کی مضبوطی اور باہمی نظم و نسق کے تجربے سے مستفید ہونے کی روایت کو آگے بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ثقافت، سیاحت، تعلیم، صحت اور ذرائع ابلاغ جیسے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا چاہئے اور ایک دوسرے کے اہم مفادات سے متعلق امور میں باہمی تعاون کرنا چاہئے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں