ہومUncategorizedامریکی ناکابندی آہنی دیوار ہے، ایران کچھ نہیں کرسکتا، ٹرمپ

امریکی ناکابندی آہنی دیوار ہے، ایران کچھ نہیں کرسکتا، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران تباہ ہوچکا ہے اور اس کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں بچی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ہے اور ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ کی ناکابندی کو آہنی دیوار کا نام دیا جا رہا ہے اور ایران اس کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور ایرانی قیادت بے یقینی کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس پیسا نہیں ہے اور وہاں مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ مزید کہا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی کارروائی نہیں کرتا۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ایران کو خطرات کا سامنا ہوا تو خطے میں امریکی اور دیگر توانائی سسٹمز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں