ہومتازہ ترینپاکستان نے چائینز تائپے کو ہرا کر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ...

پاکستان نے چائینز تائپے کو ہرا کر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ہانگ کانگ (لارڈ میڈیا): پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے چائینز تائپے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستانی ویمنز نیٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائینز تائپے کو 38-55 کے اسکور سے ہرایا۔ گرین شرٹس کی حنا چوہدری، رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستانی ٹیم جمعہ کو سیمی فائنل میں چائینز تائپے کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں جاپان کو 34-58 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 48-66 سے ہرایا تھا۔ قومی ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 23-72 سے شکست دی۔ پلیٹ ڈویژن ایونٹ میں جاپان، تھائی لینڈ، چائینز تائیپے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں