ہومتازہ ترینٹرمپ کا ایران دھمکیوں کے باعث ترکیہ سے خفیہ واپسی کا انکشاف

ٹرمپ کا ایران دھمکیوں کے باعث ترکیہ سے خفیہ واپسی کا انکشاف

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ سے خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے واپسی کے دوران ان کے سفر کا طیارہ خطرے میں تھا۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سیکرٹ سروس کی ہدایت پر طیارہ تبدیل کیا گیا تھا کیونکہ ایران پر بھروسہ نہیں ہے۔

امریکی اخبار نے رپورٹ کیا کہ نیٹو اجلاس کے بعد ٹرمپ کی ترکیہ سے واپسی خفیہ طور پر ایران کی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی۔ انقرہ ائیرپورٹ پر ٹرمپ ائیرفورس ون میں سوار ہوئے مگر دراصل کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے طیارے تک پہنچائے گئے، جس نے انہیں برطانیہ منتقل کیا۔

اخبار کے مطابق ائیرفورس ون میں صحافیوں کو کھڑکیوں کے شیڈز بند رکھنے کا کہا گیا تھا، جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ ٹرمپ ائیرفورس ون میں ہی موجود ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ برطانیہ میں ٹرمپ کو دوبارہ ائیرفورس ون میں کیسے پہنچایا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی تیز کر سکتا ہے اور نقصانات کا ہرجانہ طلب کرنے جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں