ابوظہبی (لارڈ میڈیا) کرپشن اسکینڈلز کے بعد ابوظہبی ٹی10 لیگ دسویں سیزن کی جانب نئے انداز میں بڑھ رہی ہے۔ منتظمین کو امید ہے کہ نئی انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کی شمولیت سے یہ خطے میں مستحکم کرکٹ ایونٹ بن سکے گا۔
یہ لیگ 2017 میں شروع ہوئی، دنیا کا پہلا ٹی10 ٹورنامنٹ تھا لیکن کرپشن، کھلاڑیوں کی ادائیگیوں اور فرنچائز مالکان کی تبدیلیوں نے ساکھ متاثر کی۔
ابوظہبی حکومت نے ان چیلنجز کے باعث ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے ذریعے لیگ میں اکثریتی ملکیت حاصل کر لی ہے۔
ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے چیف ایگزیکٹو میٹ باؤچر کے مطابق حکومت کا مقصد لیگ میں استحکام لانا اور فرنچائزز کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کرنا ہے۔
نئے ٹیم مالکان کی تلاش کے لیے ڈیلوئٹ کی نگرانی میں بولی کا عمل جاری ہے اور حتمی پیشکشیں رواں ہفتے متوقع ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ فی الحال لیگ کو آٹھ ٹیموں سے بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔


