ہومUncategorizedامریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں: خواجہ آصف

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات امن معاہدے کی سمت بڑھ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز کے اشارے بتا رہے ہیں کہ فریقین کسی سمجھوتے کے قریب ہیں، جو پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی شعبوں میں تعلقات گہرے کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد کہی۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ایران کو دوبارہ خطرات کا سامنا ہوا تو خطے میں تمام امریکی اور غیر امریکی توانائی سسٹمز اور انٹرنیٹ سے جڑا عالمی انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں