ہومتازہ ترینلاہور میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمے میں سنگین دفعات...

لاہور میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمے میں سنگین دفعات شامل

لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور کے تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اے ایس آئی عمران کے خلاف اغوا اور زیادتی کی سنگین دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دفعہ 365 بی اور 376 سیکشن 4 کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے جو سزائے موت یا عمر قید کی سزا کی گنجائش رکھتی ہیں۔

ابتدائی طور پر کیس میں صرف زیادتی کی دفعہ 376 شامل تھی، تاہم تحقیقات کے بعد اضافی دفعات شامل کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کارروائی کرتے ہوئے تھانے کے 78 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

ملزم اے ایس آئی عمران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے، لیکن فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کو پولیس اہلکار نے اغوا کیا تھا۔ لڑکی نے بتایا کہ عمران نے اسے زبردستی تھانے لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اے ایس آئی عمران نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ بھیک مانگتے تھے اور انہوں نے صرف ڈرانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں