پشاور (لارڈ میڈیا): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صحافی حامد میر نے انٹرویو نشر کرنے کے حوالے سے اسٹینڈ لیا، عدلیہ عمران خان کے معاملے پر اسٹینڈ لے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحت پر سیاست نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے۔
سہیل آفریدی نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے صحافی خبریں دے رہے ہیں، ہم بانی کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو بھی اسٹینڈ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو عوام اور نوجوان نکلیں گے، میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک دیکھی ہے، ان کو اس بار کوئی نہیں روک سکے گا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے، ہم نے ان سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو فی الفور سننے کی درخواست کی، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ اگلے ہفتے کیسز لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین کی معلجین سے ملاقات نہیں ہوئی، جو کہ صحیح نہیں ہے، سیاست پر بات کرنا ان کا حق ہے لیکن صحت کی بنیاد پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاسی بات نہیں کریں گے۔


