ہومتازہ ترینراولپنڈی میں کزن نے گھر میں گھس کر لڑکی کو مبینہ طور...

راولپنڈی میں کزن نے گھر میں گھس کر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا، ماں کا صدمے سے انتقال

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قطر سے آئے بھتیجے نے گھر میں گھس کر ماں کے سامنے اپنی کزن کو زبردستی اغوا کرلیا۔

بیٹی کو اغوا ہوتا دیکھ کر ماں کی حالت غیر ہوگئی اور اسی صدمے میں ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متوفیہ کے خاوند کی درخواست پر اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ یعقوب خان نے بتایا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں، دونوں کو طلاق ہوئی ہے اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ ان کے پاس رہتی ہیں۔ بھتیجے الماس کی شادی آزاد کشمیر میں تھی، وہ بڑی بیٹی اور اس کے بچوں کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ چھوٹی بیٹی اور اہلیہ مسماتہ رقیہ بی بی گھر پر تھیں۔

اہلیہ نے فون کرکے اطلاع دی کہ فیاض، جو قطر میں ہوتا ہے، ان کے گھر آیا اور زبردستی چھوٹی بیٹی کو ساتھ لے گیا۔ یعقوب خان کے مطابق، اس واقعے کے بعد ان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف لڑکی کے اغواء اور خاتون کے قتل بسسبب کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں