ہومتازہ ترینسونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا...

سونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی گلوکار سونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سونو نگم نے سرجری کے دوران 1949 کی فلم ‘دلاری’ کا مشہور گانا ‘سہانی رات ڈھل چکی’ گایا۔ یہ گانا اصل میں معروف گلوکار محمد رفیع نے گایا تھا۔

سونو نگم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر نلیش ست اور ان کی ٹیم کو یہ پرفارمنس وقف کی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘درد کے عالم میں گلوکاری اور موسیقی کا لطف’۔

گلوکار کی اس ویڈیو پر مداحوں نے انہیں سراہا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سونو نگم نے اپنی سرجری کی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے اپنے اعصابی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں