ہومتازہ ترینتاپی قدرتی گیس کی خریداری کے لئے افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان...

تاپی قدرتی گیس کی خریداری کے لئے افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کابل (شِنہوا) افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "باختر” نے منگل کے روز بتایا ہے کہ افغانستان اور ترکمانستان نے ’ ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-انڈیا‘ (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت قدرتی گیس کی خریداری سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے پر پیر کے روز دونوں ممالک کی سرکاری گیس کمپنیوں کے نمائندوں نے دستخط کیے۔ اس کا مقصد علاقائی معاشی تعاون کو فروغ دینا، معاشی ترقی میں معاونت کرنا اور شریک ممالک کے درمیان توانائی کے روابط مضبوط بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ممالک قدرتی گیس کی قیمت، افغانستان کے لئے درکار حجم اور ملک کے اندر اس کی تقسیم کے طریقہ کار کے تعین کے لئے بات چیت کریں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے تاپی پائپ لائن کے ذریعے منتقل کی جانے والی قدرتی گیس کی افغانستان کی جانب سے خریداری میں سہولت ملنے اور ملک میں توانائی کی ضروریات کا کچھ حصہ پورا کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں