ہومتازہ ترینچین میں جولائی کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کی شرح فروخت...

چین میں جولائی کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کی شرح فروخت 65.1 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سروے

بیجنگ(شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی مارکیٹ میں مقبولیت کا اہم پیمانہ سمجھی جانے والی شرح فروخت جولائی میں مسافر گاڑیوں کی مجموعی پرچون فروخت کا 65.1 فیصد رہی، جو ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.6 فیصد پوائنٹس جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں مقامی برانڈز کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں نئی توانائی کی گاڑیوں کا حصہ 83.8 فیصد رہا، جبکہ لگژری گاڑیوں میں یہ شرح 30.9 فیصد تھی۔

نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی شرح فروخت سے مراد ایک مخصوص مدت کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت کا تناسب ہے۔

جولائی میں نئی توانائی سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کی پرچون فروخت 9لاکھ 51ہزار یونٹس رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.9 فیصد کم ہے۔ اس کے ساتھ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں ان گاڑیوں کی مجموعی پرچون فروخت 56 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں نئی توانائی سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کی پیداوار 14 لاکھ 50ہزاریونٹس رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.6 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری سے جولائی کے دوران ان گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 82 لاکھ 10ہزار یونٹس رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں