ہومتازہ ترینشام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو عدم موجودگی میں...

شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو عدم موجودگی میں سزائے موت سنا دی

دمشق (شِنہوا) شام کے دارالحکومت دمشق کی ایک فوجداری عدالت نے منگل کے روز سابق صدر بشار الاسد اور متعدد سابق عہدیداروں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

عدالتی کارروائی کے حوالے سے اطلاعات کے مطابق شہر کی ’چوتھی فوجداری عدالت‘ نے بشار الاسد پر عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا، قتل اور قتل پر اکسانے کے الزامات ثابت ہونے پر متفقہ طور پر سزائے موت سنائی۔ بشار الاسد ملک سے باہر مقیم ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق عدالت نے شام کے تنازع سے جڑے قتل اور مظالم کے الزامات کے تحت سابق سینئر سیکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت کا حکم دیا جبکہ مجموعی طور پر 9 سابق عہدیداروں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

یہ فیصلہ عاطف نجیب کے خلاف مہینوں سے جاری عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے جن کا نام طویل عرصے سے جنوبی شامی شہر درعا میں 2011ء کے ان واقعات سے جوڑا جاتا رہا ہے جو ملک گیر بے چینی اور بعد کے تنازع کا پیش خیمہ بنے۔

مارچ 2011ء میں جب درعا میں احتجاج شروع ہوا تو نجیب وہاں سیاسی سیکیورٹی برانچ کے سربراہ تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے مقدمے میں حکومت مخالف نعرے لکھنے کے الزام میں سکول کے بچوں کی گرفتاری و بدسلوکی کے علاوہ قتل و مظالم سے متعلق الزامات کی سماعت کی گئی۔

دسمبر 2024ء میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے حکام نے نجیب کو جنوری 2025 میں ساحلی صوبے لاذقیہ سے گرفتار کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں