اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد میں ٹریفک ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا طریقہ واردات سامنے آیا ہے۔ جعل ساز جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیج کر مشکوک لنک کے ذریعے ادائیگی کی ہدایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشکوک ای چالان لنکس پر کلک نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ادائیگی سے پہلے ای چالان کی تصدیق ضرور کی جائے۔
بیان کے مطابق تصدیق صرف اسلام آباد پولیس کی سرکاری ویب سائٹ سے ہی کی جائے۔ غیر مصدقہ لنکس کے ذریعے ٹریفک جرمانے کی ادائیگی نہ کی جائے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری چوکنا اور محفوظ رہیں، رقم کی ادائیگی سے پہلے تصدیق لازمی کریں اور اپنی ذاتی اور مالی معلومات مشکوک پیغامات کے ذریعے شیئر نہ کریں۔


