کبیر والا (لارڈ میڈیا): کبیر والا کے نواحی علاقے موضع شکروالا میں مبینہ خسرہ کی بیماری سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی ہلاکت نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر سکریننگ کا عمل شروع کر چکی ہیں۔
ڈپٹی ڈی ایچ او کے مطابق، سکریننگ کے دوران مزید پانچ بچوں میں بیماری کی علامات پائی گئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور خسرہ کی حتمی تشخیص اور بچوں کی ہلاکت کی اصل وجہ طبی معائنے اور رپورٹس کے بعد سامنے آئے گی۔


