ہومتازہ ترینفیفا کے صدر کو عہدے سے ہٹانا فیفا کی بڑی غلطی ہوگی،...

فیفا کے صدر کو عہدے سے ہٹانا فیفا کی بڑی غلطی ہوگی، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹانا فیفا کے لیے ‘بڑی غلطی’ ہوگی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر بیان دیا کہ اگر فیفا کسی وجہ سے انفینٹینو کو صدر کے عہدے سے ہٹانے پر غور کرے تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ ٹرمپ نے انفینٹینو کو ‘شاندار’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سب سے کامیاب ورلڈ کپ کی نگرانی کی ہے اور اگر انہیں ہٹایا گیا تو آئندہ کوئی بھی ورلڈ کپ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کی حمایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب فیفا کے صدر کو عالمی فٹبال کی تنظیموں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے۔ انفینٹینو کو حال ہی میں ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ دینے کے منصوبے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور کونکاکاف کے سربراہان نے فیفا کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تینوں تنظیموں نے مؤقف اختیار کیا کہ فٹبال کی قیادت کسی فرد کی ملکیت نہیں بلکہ یہ فٹبال سے وابستہ تمام اداروں اور شائقین کی امانت ہے۔ تینوں کنفیڈریشنز نے انفینٹینو پر اعتماد کے بحران کے حوالے سے سخت زبان استعمال کی جبکہ یوئیفا کی جانب سے فیفا کے بعض مقابلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی سامنے آچکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں