ہومتازہ ترینشکاگو میں 90 ہزار ربڑ بطخوں کی ریس کا انعقاد

شکاگو میں 90 ہزار ربڑ بطخوں کی ریس کا انعقاد

شکاگو (لارڈ میڈیا) امریکی شہر شکاگو میں جمعرات کے دن 90 ہزار ربڑ کی بطخیں شکاگو ریور میں ڈال دی گئیں جہاں انہوں نے سالانہ ‘شکاگو ڈکی ڈربی’ میں حصہ لیا۔ یہ منفرد مقابلہ اسپیشل اولمپکس الینوائے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی غرض سے منعقد کیا جاتا ہے۔

دریا کے ایک نیم کھلے پل سے بطخوں کو چھوڑا گیا جس کے بعد پانی پر زرد رنگ کا بڑا جھنڈ نظر آنے لگا۔ بطخیں تقریباً 15 منٹ تک دریا میں تیرتی رہیں اور پھر فاتح اور رنر اپ بطخوں کو پانی سے نکال لیا گیا۔

اس سالانہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ میلے میں لوگوں نے بڑی بطخوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں جبکہ کئی نے ربڑ کی بطخوں کی تصاویر والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

اسپیشل اولمپکس کی 13 سالہ ایتھلیٹ اور ڈکی ڈربی کی سفیر بیکی کیوناگ نے فاتح بطخ کو بلند کیا تو دریا کے دونوں اطراف موجود ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔ کیوناگ نے بتایا کہ اسپیشل اولمپکس میں انہیں سب سے زیادہ نئے دوست بنانا پسند ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں