ہومتازہ ترینبچے تصویروں پر فلٹرز لگانے پر ناراض ہو جاتے ہیں، جویریہ سعود

بچے تصویروں پر فلٹرز لگانے پر ناراض ہو جاتے ہیں، جویریہ سعود

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب تصویروں پر فلٹر لگاتی ہیں تو ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔ جویریہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے بچے فلٹرز کو پسند نہیں کرتے اور مجھ سے لڑائی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ اداکاراؤں جیسی دکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اسی لیے فلٹرز کا استعمال کرتی ہیں۔ بچوں کو فلٹرز پسند نہیں اور وہ میرے موبائل سے فلٹر ایپ ڈیلیٹ کردیتے ہیں، مگر میں چھپکے سے دوبارہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہوں۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ بچے مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اللہ کی تخلیق سے مطمئن نہیں؟ ان کی اس سوال پر میں فلٹر لگانے سے باز آجاتی ہوں لیکن بعد میں چھپ کر دوبارہ فلٹرز استعمال کرتی ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں