ہومتازہ ترینایران امریکا کشیدگی سے فضائی سفر 35 فیصد مہنگا ہو گیا

ایران امریکا کشیدگی سے فضائی سفر 35 فیصد مہنگا ہو گیا

لاہور (لارڈ میڈیا) ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے پاکستان سمیت عالمی سطح پر ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اضافی تیل کی قیمتوں کے باعث مسافروں کو 30 سے 35 فیصد اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے بعد یہ کشیدگی ایوی ایشن کو سب سے زیادہ مالی نقصان پہنچا رہی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہیں اور تاجروں نے ائیر کارگو کا استعمال شروع کر دیا ہے، لیکن ائیر لائنز نے کرایے 40 سے 50 فیصد تک بڑھا دیے ہیں۔

اگر حالات جلد بہتر نہ ہوئے تو کئی ائیر لائنز کو آپریشن بند کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ عالمی ایوی ایشن کے بحران نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔

مشرق وسطی کی فضائی حدود کئی بار بند ہونے سے دنیا بھر کے فضائی سفر کا نظام متاثر ہوا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر 52,000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

برصغیر میں بھارت کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور فضائی آپریشن میں 50 سے 60 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ دنیا بھر کے تقریباً 60 لاکھ سے زائد مسافر اس بحران سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں