واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ خطرات کے باعث ترکیہ سے برطانیہ کا سفر خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس وقت کہا تھا کہ صدر ایئر فورس ون میں سوار ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نیٹو سربراہ اجلاس کے لیے انقرہ پہنچے تھے اور قطر کی جانب سے فراہم کردہ جدید طیارے کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ سے روانگی کے وقت ٹرمپ نے ایئرپورٹ کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر سی-32 اے فوجی طیارے تک پہنچ کر برطانیہ کا سفر کیا۔ اس اقدام کا مقصد صدر کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنا تھا۔
وائٹ ہاؤس نے صدر کی سیکیورٹی کے پیش نظر خفیہ پرواز کی تصدیق کی۔ اسٹیو چیونگ نے کہا کہ امریکا کے دشمنوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں امریکی عہدیدار کا حوالہ دیا گیا جو اس کارروائی سے واقف تھا۔ سی-32 اے طیارہ رات 10 بج کر 20 منٹ پر برطانیہ پہنچا۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی خفیہ منتقلی کی اصل وجہ نہیں بتائی۔


