ہومتازہ ترینحج مکمل ڈیجیٹائز، عازمین گھر سے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، وزارت...

حج مکمل ڈیجیٹائز، عازمین گھر سے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ حج کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے اور اب عازمین حج گھر بیٹھے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اقدام عازمین کو طویل قطاروں اور انتظار سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

سردار یوسف نے وضاحت کی کہ چار لاکھ رجسٹرڈ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے تین آپشن موجود ہیں، جن کے ذریعے وہ حج اخراجات کو کریڈٹ کارڈ یا پی ایس آئی ڈی سے جمع کرا سکیں گے یا چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم بھی جمع کروا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کے لیے پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع کی جائے گی، جبکہ دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی۔ درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نجی عازمین بھی پاک حج ایپ کے ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ عازمین پرائیویٹ آپریٹر کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں