ہومتازہ ترینعمرے کی آڑ میں جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلنگ، ملتان سے 2...

عمرے کی آڑ میں جنسی استحصال کیلئے انسانی اسمگلنگ، ملتان سے 2 مسافر گرفتار

ملتان (لارڈ میڈیا) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے ویزے کی آڑ میں جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر خاتون سمیت دو مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کے لیے پہنچے دو مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک حرکات پر روک کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی، جس دوران کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے انکشافات سامنے آئے۔

مسافروں کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران کمرشل جنسی استحصال سے متعلق مبینہ شواہد ملے، جبکہ دوران تفتیش جنسی استحصال کے منظم نیٹ ورک کی اہم تفصیلات حاصل کی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں مسافروں کو سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کیے تھے، جہاں کمرشل جنسی استحصال کا مبینہ منصوبہ تھا۔ تمام متعلقہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دونوں مسافروں کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور منظم نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں