اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کا مالی سال 26-2025 کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان نے اس مدت میں امریکا کو 5 ارب 91 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں جبکہ امریکا سے درآمدات 3 ارب 32 کروڑ ڈالر رہیں۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کی امریکا کو مجموعی برآمدات 29 ارب 15 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ اسی عرصے میں امریکا سے مجموعی درآمدات 12 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں۔
وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ ان پانچ سالوں میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔


