ہومتازہ ترین12 اگست کی رات آسمان پر چار بڑے فلکیاتی مظاہر ایک ساتھ...

12 اگست کی رات آسمان پر چار بڑے فلکیاتی مظاہر ایک ساتھ نظر آئیں گے

شہر (لارڈ میڈیا): 12 اگست کی رات فلکیاتی مظاہر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک یادگار موقع ہوگا، جب چار بڑے فلکیاتی مظاہر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ان میں چھ سیاروں کی قطار، نیا چاند، سورج گرہن، اور پرسیڈز شہابی بارش شامل ہیں۔

یہ رات خاص طور پر فلکیاتی مشاہدے کے لیے موزوں ہوگی۔ پلانیٹری سوسائٹی کے مطابق چھ سیارے آسمان پر ایک خاص ترتیب میں دکھائی دیں گے، جن میں مشتری، عطارد، مریخ، یورینس، زحل اور نیپچون شامل ہیں۔

12 اگست کو نیا چاند ہوگا، جس کی وجہ سے آسمان زیادہ تاریک رہے گا۔ اس دن سورج گرہن کا مشاہدہ بھی کیا جا سکے گا، جو شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی اسپین کے علاقوں میں دیکھا جائے گا۔

پرسیڈز شہابی بارش 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات کو عروج پر ہوگی۔ ناسا کے مطابق شہابی بارش دیکھنے کے لیے مکمل اندھیرا ہونے کے بعد شمال مشرقی آسمان کی جانب دیکھنا بہتر ہے۔

ماہرین کے مطابق شہر کی مصنوعی روشنی سے دور کسی تاریک جگہ پر جانا مشاہدے کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں