ہومتازہ ترینسنکیانگ میں جدید زرعی روبوٹ نے کاشتکاری کی صلاحیت بڑھا دی

سنکیانگ میں جدید زرعی روبوٹ نے کاشتکاری کی صلاحیت بڑھا دی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر کاشغر میں ایک زرعی فارم پر عملی مظاہرے کے دوران ایک نئے اور جدید زرعی روبوٹ نے فصلوں پر اسپرے کرنے سے لے کر مختلف کھیتوں کے مطابق خود کو ڈھالنے تک اپنی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ چِی ہاؤ، سٹاف ممبر، روبوٹ ڈویلپر
’’روایتی زرعی مشینوں اور ڈرونز کے مقابلے میں اس روبوٹ کا اہم فائدہ پہیوں کے درمیان قابلِ تبدیلی فاصلہ ہے جو زرعی کاموں کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔‘‘

یہ روبوٹ اپنے پہیوں کے درمیان فاصلے کو 1.2 سے 2.4 میٹر تک تبدیل کر سکتا ہے جس کی وجہ سے یہ کپاس، مکئی اور مرچ سمیت مختلف فصلوں کے لئے موزوں ہے۔

روبوٹ میں21 میٹر چوڑا اسپرے بازو اور ایک ٹن گنجائش والا پانی کا ٹینک نصب ہے۔یہ روبوٹ ایک گھنٹے میں ایک لاکھ مربع میٹر تک رقبے پر اسپرے کر سکتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ایمِت ایلی، مقامی کپاس کاشتکار
’’یہ روبوٹ اسپرے کرنے، جڑی بوٹیاں تلف کرنے اور بیج بونے کے کام کر سکتاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اخراجات میں بھی کمی لاتا ہے۔‘‘

کاشغر، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں