ہومتازہ ترین8 اگست سے پنجاب میں نئے بارشی سسٹم کی آمد متوقع

8 اگست سے پنجاب میں نئے بارشی سسٹم کی آمد متوقع

لاہور (لارڈ میڈیا) لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے، جس کے زیر اثر لاہور میں آج صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم قدرے خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اگست کی رات آنے والا نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید بارشیں برسائے گا۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات آنے والے نئے سسٹم کے تحت مزید دو سے تین روز بارشوں کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں