اسلام آباد (لارڈ میڈیا): رواں مالی سال 2026-27 کے دوسرے ماہ اگست کے پہلے ہفتے مہنگائی کی رفتار میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں، جبکہ 9 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق چکن کی قیمت میں 9.19 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 10.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دال چنا، سرخ مرچ پاوڈر، سرسوں کا تیل اور چائے کی پتی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر، ایل پی جی، ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے مہنگائی کی رفتار مختلف آمدنی والے طبقوں کے لیے مختلف رہی، جہاں 17,732 روپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی رفتار 0.43 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 44,176 روپے سے زائد آمدنی والے طبقے کے لیے یہ رفتار 0.20 فیصد رہی۔


