ہومتازہ ترینجولائی میں گرمی بڑھی جبکہ بارشیں کم ہوئی،محکمہ موسمیات

جولائی میں گرمی بڑھی جبکہ بارشیں کم ہوئی،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال جولائی کے دوران ملک بھر میں معمول سے 11 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔

محکمہ موسمیات نے جولائی کے دوران ملک میں اوسط بارش 54.4 ملی میٹر ریکارڈ کی۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ میں بارشیں معمول سے 61 فیصد اور بلوچستان میں 41 فیصد کم رہیں، جبکہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشیں تقریباً معمول کے مطابق رہیں۔

گلگت بلتستان میں معمول سے 108 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پنجاب میں بارش معمول سے 13 فیصد زیادہ رہی۔

ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ بلوچستان میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں