اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں مفتی عبد الرحیم نے خصوصی نشست سے خطاب کیا۔ اس موقع پر 21 اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔
مفتی عبد الرحیم نے نظریۂ پاکستان، ریاست کی اہمیت اور قومی سلامتی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت اور امانت ہے۔ انہوں نے امن، انصاف اور تحفظ کو ریاست کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا۔
انہوں نے فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ اسلام امن اور بے گناہ جانوں کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔
چانسلر الغزالی یونیورسٹی نے حضرت اُمِّ عمارہؓ کی جرأت کو خواتین کے معاشرتی اور قومی سلامتی میں کردار کی مثال قرار دیا۔


