مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مظفر آباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی 1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی 2 سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفر آباد 1 سے نورین عارف، ایل اے 28 مظفر آباد 2 سے سید بازل علی نقوی اور ایل اے 29 مظفر آباد 3 سے سردار افتخار احمد خان کامیاب قرار پائے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ایل اے 30 مظفر آباد 4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 مظفر آباد 5 سے ثاقب مجید راجا، ایل اے 32 مظفر آباد 6 سے راجا محمد فاروق حیدر خان، ایل اے 33 مظفر آباد 7 دیوان علی خان چغتائی، ایل اے 34 جموں 1 ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 جموں 2 سے چوہدری محمد اسماعیل اور ایل اے 36 جموں 3 سے محمد احسن رضا کامیاب قرار پائے ہیں۔
جموں 4 سے مریم جاوید، جموں 5 سے ذیشان علی، جموں 6 سے راجا محمد صدیق، کشمیر ویلی 1 سے عامر عبدالغفار اور کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کشمیر ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ، کشمیر ویلی 4 سے محمد یاسین لون، کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری اور کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے ہیں۔


