ہومUncategorizedپنجاب میں سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں اپ گریڈ...

پنجاب میں سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ طلبہ میٹرک کے بعد ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیم اپنے ہی اداروں میں جاری رکھ سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس اپ گریڈیشن کے لیے پنجاب بھر کے ہائی سکولوں سے تفصیلی ڈیٹا طلب کیا ہے اور سکولوں کا معائنہ تھرڈ پارٹی انسپکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ معیار پر پورا اترنے والے سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں تقریباً 6 ہزار ہائی سکول موجود ہیں، جن میں سے 5 ہزار 800 سکولوں نے محکمہ تعلیم کو مطلوبہ معلومات فراہم کر دی ہیں۔ 795 ہائی سکولوں نے اپنی مناسب جگہ اور سہولیات کی بنیاد پر اپ گریڈیشن میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں