ہومتازہ ترینحج 2027، رجسٹریشن 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی

حج 2027، رجسٹریشن 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2027ء سے 2030ء تک رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حج کے اگلے مراحل جلد شروع ہوں گے، لہذا حج 2027ء کے خواہشمند افراد 16 نومبر 2027ء تک کا کار آمد پاسپورٹ تیار رکھیں۔

ترجمان نے عوام کو سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں نظر انداز کرنے اور رپورٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حج سے متعلقہ مستند معلومات کے لیے وزارت مذہبی امور کی مستند ایپس کا استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور جھوٹے پراپیگنڈا پر یقین نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں