غزہ (لارڈ میڈیا): اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے 112 افراد کی اجتماعی تدفین غزہ کے صبرہ محلے میں کی گئی۔ ان افراد کی باقیات کو ملبے سے نکالنے میں 17 روز لگے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ٹیموں نے زیورات، کپڑوں اور دیگر ذاتی اشیا کی مدد سے متاثرین کی شناخت مکمل کی۔
یہ خاندان تین سال قبل اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ متاثرہ خاندان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اب بھی آٹھ ہزار سے زائد لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں محدود وسائل کے باعث سست روی کا شکار ہیں۔


