کراکس (لارڈ میڈیا): وینزویلا اور ڈومینیکن ریپبلک نے دو سال قبل منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں حکومتوں نے باہمی مذاکرات کے بعد سفارتی اور قونصلر تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے شہریوں کے مفاد میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے اور تاریخی دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں حکومتوں نے اس عمل کو بات چیت، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا نے جولائی 2024 میں ڈومینیکن ریپبلک پر اپنے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔


