ہومتازہ ترینسپن وام سے گیس کی فروخت کیلئے بولی کا عمل کامیابی سےمکمل

سپن وام سے گیس کی فروخت کیلئے بولی کا عمل کامیابی سےمکمل

کراچی (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سپن وام سے دریافت ہونے والی گیس کی فروخت کے لیے بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ ماری انرجیز لمیٹڈ نے گیس کی فروخت کے لیے بولی کے عمل کی تکمیل کے بعد کامیاب بولی دہندہ کو لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اعلامیے میں کمپنی نے بتایا کہ سپن وام گیس دریافت سے حاصل ہونے والی گیس کی فروخت کے لیے ٹینڈر 15 مئی 2026ء کو جاری کیا گیا تھا۔ شفاف بولی کے عمل کے بعد یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کو گیس کی خریداری کے لیے لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا گیا۔

ماری انرجیز نے مزید کہا کہ سپن وام گیس فیلڈ سے یومیہ 17.5 ملین مکعب فٹ گیس فروخت کی جائے گی۔ گیس کی فروخت اور سپلائی حکومت پاکستان کے 7 جنوری 2025ء کو جاری کیے گئے فریم ورک فار سیل آف گیس ٹو تھرڈ پارٹیز کے تحت کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں