تھرپارکر (لارڈ میڈیا): سندھ کے اضلاع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک شخص پانی میں ڈوب گیا۔ دو افراد بارش کے بننے والے گڑھوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب ضلع عمرکوٹ میں بارشوں کے دوران ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوا جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور کھلے گڑھوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


