ہومتازہ ترینبلاول بھٹو نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی...

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کر دیا

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے مرحلے کی شکایات پر کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، جس سے دوسرے مرحلے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور انہوں نے پہلے ہی بیلٹ بکس بھرنے اور پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے نکالنے کی شکایات جمع کرائی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا تاکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں