ہومتازہ ترینمسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر بلاجواز دھاندلی کا شور مچایا جا...

مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر بلاجواز دھاندلی کا شور مچایا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر بلاجواز دھاندلی کا شور مچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہزاروں ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں، ایسے میں ایک یا دو ووٹوں پر غلط مہر کا حوالہ دے کر پورے انتخابی عمل کو متنازع قرار دینا درست نہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے پولنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہی دھاندلی کے الزامات لگانا شروع کر دیے جبکہ ساڑھے دس بجے ہی شکست کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس بھی کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) گولی اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک مقام پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس دوران ایک بزرگ شخص کو دل کا دورہ پڑا، لیکن پیپلزپارٹی نے اسے فائرنگ کا واقعہ قرار دے کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔

مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ کشمیری عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انتخابات ہر جماعت کی کارکردگی کا امتحان ہوتے ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سندھ میں اپنی کارکردگی بہتر بنائے، کیونکہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ دیتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں