ہومتازہ ترینوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5 پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5 پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

پشاور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کے دورے کے دوران جمرود میں 2 ارب روپے سے زائد لاگت کے پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ان منصوبوں میں 636 ملین روپے کی لاگت سے نرسنگ کالج جمرود، 32 ملین روپے سے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز میں اے آئی کلاسز کے قیام، 502 ملین روپے سے پینے کے صاف پانی کی 21 سکیموں کی بحالی اور سولرائزیشن شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 430 ملین روپے سے جمرود بازار کی بیوٹیفکیشن جبکہ 424 ملین روپے کی لاگت سے 10 کلومیٹر طویل تختہ بیگ تا ڈی ٹور روڈ باڑہ کی توسیع، بحالی اور بہتری کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے علاقے میں تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات، صاف پانی اور سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ہم کروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں، ہمیں ان ظالموں سے پاکستان کو آزاد کروانا ہے اور اس بار واپسی نہیں ہوگی چاہے کوئی بھی صورتحال ہو، جہاں جانا ہے وہاں پر کوئی ایک شخص رہ جائے گا تو وہ میں ہوں گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں