کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی متنازع گفتگو کے ذریعے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ ایک بھیانک سازش ہے جس کے تحت 22 صوبے بناکر 22 وزیراعلی چاہئیں۔ نثار کھوڑو نے انتباہ دیا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے عوامی ردِ عمل کا سامنا کریں گے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام اور منتخب نمائندے نئے صوبے نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پنجاب میں قرار داد منظور ہوئی تو وہاں صوبے بننے چاہئیں کیونکہ وہاں کے لوگ چاہتے ہیں۔


