ہومتازہ ترینبلاول کا ٹروتھ کمیشن پر ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم

بلاول کا ٹروتھ کمیشن پر ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی نے ٹروتھ کمیشن کے قیام کی تجویز سے متعلق ان کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

بلاول نے بیان میں کہا کہ کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ان کے خط کے جواب میں اپنی تجویز بھی ارسال کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع قومی سانحہ ہے اور ان کی اولین ترجیح موجودہ بحران کے خاتمے، عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور آزاد جموں و کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں خیرمقدم کرتا ہوں کہ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ کمیشن کو آگے بڑھنے کے ایک ممکنہ ادارہ جاتی راستے کے طور پر قبول کیا ہے، جس کی توثیق اب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی کر چکی ہے۔

بلاول نے کہا کہ میں ان کی تجویز کا بغور جائزہ لوں گا اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے مشاورت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے ابتدائی رائے حاصل کریں گے تاکہ معلوم ہوکہ کسی متفقہ تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ بنیاد موجود ہے یا نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں