ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس اسکینڈل کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس اسکینڈل کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے اسلحہ لائسنس بنا کر مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری ملازمین کے ساتھ مل کر 80 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک میں جعلی اسلحہ لائسنس گھر میں تیار کر رہے تھے۔ اس اسکینڈل میں محکمہ داخلہ کی لائسنس برانچ کے ایک اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، سیاہی کی بوتل، 700 کارڈز اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے محکمہ داخلہ کو تحقیقات کے لیے مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جبکہ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس معاملے میں کسی بھی ملوث اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں