سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ آئی چپ بحران کے سبب ایپل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے کمپنی کی قدر میں 500 ارب ڈالر کی کمی کا امکان ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سروسز کاروبار کی کم نمو اور سپلائی چین پر دباؤ نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں اضافہ کیا ہے۔
کمزور مالی پیش گوئی نے ایپل کی کمپنی کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کے حصص میں جمعہ کو تقریباً 10 فیصد کمی کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ مالیت میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔


