ہومتازہ ترینرشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بولی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی چوٹ اتنی شدید ہے کہ آئندہ فلموں کی شوٹنگ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران ان کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ مکمل طور پر الگ ہو گیا، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اداکارہ کو مکمل آرام اور بحالیِ صحت کی تھراپی کی ہدایت کی ہے۔

رشمیکا مندانا اپنی فلموں ‘رن بالی’ اور ‘میسا’ کے لیے سخت ایکشن اور ڈانس مناظر عکسبند کروا رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے جسم پر شدید دباؤ پڑا۔

طبی ماہرین نے اس شدید چوٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ ایسی چوٹیں عام طور پر پیشہ ور کھلاڑیوں میں ہوتی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ اپنی شوٹنگز کے دوران کس قدر جسمانی تھکاوٹ کا شکار تھیں۔

ڈاکٹروں نے انہیں علاج اور تھراپی کروانے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان کا پٹھا دوبارہ صحیح طریقے سے جڑ سکے اور وہ کام پر واپس آ سکیں۔

اداکارہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں وجے دیوراکونڈا سے شادی کی ہے اور فلم ‘میسا’ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ فلم ‘رن بالی’ کی ستمبر میں نمائش کی تیاری کی جا رہی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں