ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹبراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی واقع

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی واقع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری 2.477 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1.636 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں مہنگائی کی شرح 9 سے 10 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ امریکا، ایران کشیدگی عالمی توانائی قیمتوں اور مالیاتی منڈیوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جون 2026 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 13.5 ملین ڈالر رہی، جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 3.6 ارب ڈالر پر رہی۔

ترسیلات زر 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں سالانہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17 جولائی تک 22.7 ارب ڈالر رہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 17.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 13.01 ٹریلین روپے رہیں، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا مئی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک محدود رہا جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کی کمی سے خریف فصلوں کو پانی کی کمی کا خطرہ ہو سکتا ہے، جس سے کپاس، چاول، گنے اور مکئی کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں