بیجنگ (شِنہوا) چین میں صارف مالیاتی کمپنیوں نے 2025 کے دوران 58 کروڑ 10 لاکھ ذاتی صارف قرضے جاری کئے جن کی مجموعی مالیت 52.4 کھرب یوآن (تقریباً 771.81 ارب امریکی ڈالر) رہی۔
چائنہ بینکنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اس شعبے کے مجموعی اثاثے 14.8 کھرب یوآن تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کی نسبت 7.18 فیصد زائد ہیں جبکہ بقایا قرضوں کا حجم 6.85 فیصد اضافے کے ساتھ 14.3 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارف مالیاتی کمپنیوں نے اشیائے صرف تبادلہ پروگراموں، دیہی احیا اور نئے شہری رہائشیوں کے لئے مالیاتی خدمات سمیت قومی سطح کے اہم منصوبوں میں فعال کردار ادا کیا۔
2025 کے دوران اس صنعت نے مختلف ضروریات کے مطابق 255 خصوصی مالیاتی مصنوعات متعارف کرائیں، جن کے ذریعے 278.6 ارب یوآن کے نئے قرضے جاری کئے گئے اور 3 کروڑ 83 لاکھ صارفین کو فائدہ پہنچا، جس سے ملکی کھپت کو موثر انداز میں فروغ ملا۔


