ہومتازہ ترینپی ایس ایل 12 کے لیے نئی تجاویز سامنے آ گئیں

پی ایس ایل 12 کے لیے نئی تجاویز سامنے آ گئیں

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں ایڈیشن کے لیے دو ونڈوز کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی اور فرنچائز اونرز کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں فروری، مارچ 2027 اور اپریل، مئی 2027 کی تاریخوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

فروری، مارچ کی ونڈو میں بھارتی لیگ سے تصادم نہ ہونے کی وجہ سے بڑے کھلاڑیوں کی دستیابی ممکن ہوگی، تاہم دیگر لیگز کے ساتھ تاریخیں ٹکرائیں گی اور رمضان المبارک بھی ہوگا۔ اپریل، مئی کی ونڈو میں آئی پی ایل سے تصادم ہوگا لیکن کئی پلیئرز مکمل ایونٹ کے لیے مل سکیں گے۔

اجلاس میں پی ایس ایل سپر سکسز کی تجویز بھی پیش کی گئی تاہم مالی معاملات حل ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد ہوگا۔ ایک فرنچائز اونر نے تجویز دی کہ ریٹینشن اور آکشن اگست میں ہی کرائے جائیں تاکہ زیادہ کرکٹرز دستیاب ہوں۔

میٹنگ میں ایک بڑے اسٹیک ہولڈر کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھی زیرغور آیا اور حل کے لیے پیر تک کی ڈیڈلائن دی گئی۔

حیدرآباد کنگز کے اونر فواد سرور نے قومی ٹیم کی کارکردگی اور مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے پی سی بی سے ٹیم کی بہتری کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں