ہومپاکستانآزاد کشمیر انتخابات پر پی پی اور ن لیگ میں مفاہمت

آزاد کشمیر انتخابات پر پی پی اور ن لیگ میں مفاہمت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سینئر رہنماؤں نے مظفرآباد میں اجلاس کیا۔ مقصد انتخابی دھاندلی کے الزامات سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو قابو میں رکھنا تھا۔

یہ اجلاس میرپور انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کے مابین تلخ بیانات کے تبادلے کے بعد ہوا۔ پیپلز پارٹی نے انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا، جس سے دونوں جماعتوں کے مابین کشیدگی پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات وفاقی سطح پر مشاورت کے بعد ترتیب دی گئی تھی تاکہ اتحادی حکومت کے باہمی تعلقات متاثر نہ ہوں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا ثناء اللہ اور امیر مقام نے شرکت کی۔

دونوں جماعتوں نے انتخابی مہم کے دوران دیے گئے بیانات پر اپنے تحفظات اور شکایات پیش کیں۔ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی سے انتخابی دھاندلی کے شواہد طلب کیے، جبکہ پیپلز پارٹی نے چار مخصوص حلقوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاسی محاذ آرائی کو مزید نہیں بڑھنے دیا جائے گا اور انتخابات کے باقی مراحل پر منفی اثرات نہیں پڑنے دیے جائیں گے۔ مظفرآباد میں پولنگ کے دن سیکورٹی انتظامات پر بھی اتفاق ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں