لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 5 روز کے اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ری سٹرکچر کرنے اور جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ علاقائی ضرورت کے مطابق آر او پلانٹس اور جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی۔
اجلاس میں انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے اور جاپانی و چینی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ ہوا۔ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔
دور دراز علاقوں کیلئے موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 5,734 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور نگہداشت یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر اتھارٹی کو منظم بنایا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اہم ترجیح ہے۔


